بلوچستان حکومت کا مستحق خاندانوں کو رمضان میں مفت راشن دینے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کو رمضان المبارک کے دوران ایک ماہ کا راشن مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے تمام اضلاع میں مستحق خاندانوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت اعلیٰ سطح ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو ترجیحی بنیادوں پر آٹا اور راشن فراہم کیا جائے۔

اجلاس میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بارشوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کیساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہیں، روس

وزیراعلیٰ نے گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی اضافی لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کیسکو اور ایس ایس جی سی کو صورتحال کی فوری بہتری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے، اس معاملے پر ہم وفاقی حکومت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

Related Posts