شہزاد رائے کیساتھ پرفارم کرنیوالے بلوچی لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نصیرآباد: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق واسو خان کئی دنوں سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے وہ سکھر کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم گزشتہ رات وہ خالقِ حقیقی سے جاملے۔

واسو خان کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ اور آخری رسومات آبائی گاؤں گوٹھ رستم گاجانی میں ادا کی جائیں گی۔

دوسری جانب معروف گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر واسو خان کے ساتھ اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ واسو خان پڑھنے اور لکھنے سے قاصر تھے لیکن سیاسی ذہانت کے مالک تھے اور سیاسی طنز بھی لکھتے تھے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

’پاکستان کیخلاف بیان کو برداشت نہیں کرسکتا‘، جاوید اختر کے متنازع بیان پر علی ظفر ناراض

معلوم رہے کہ واسو خان نے شہزاد رائے کے ساتھ 2011 میں مشہور گانا ’اپنے الو‘ پیش کیا تھا جس سے انہیں خوب شہرت حاصل ہوئی تھی وہ شہزاد رائے کے ساتھ ٹی وی پروگرام ’واسو اور میں‘ کا حصہ بھی بنے تھے جس کو عوام کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

Related Posts