آزاد کشمیرانتخابات،پی پی پی نے آصفہ بھٹو کو میدان میں اتاردیا، مظفرآباد میں جلسہ آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیرانتخابات،پی پی پی نے آصفہ بھٹو کو میدان میں اتاردیا، مظفرآباد میں جلسہ آج ہوگا
آزاد کشمیرانتخابات،پی پی پی نے آصفہ بھٹو کو میدان میں اتاردیا، مظفرآباد میں جلسہ آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کیلئے چیئرمین پی پی پی کی ہمشیرہ اور سابق صدر کی صاحبزادی کو میدانِ عمل میں اتاردیا، آصفہ بھٹو مظفر آباد میں جلسے سے خطاب آج کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ذمہ داری آصفہ نے سنبھال لی۔ سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو آج مظفر آباد میں ریلی اور جلسے سے خطاب کریں گی۔

مرکزی رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو آج کوہالہ پل سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پی پی پی کارکنان اور دیگر شرکائے ریلی سے خطاب کریں گی۔

آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران مختلف علاقوں میں ریلیوں کے بعد جلسے کا آغاز آج شام 4 بجے ہوگا۔ آصفہ بھٹو مظفر آباد کے جلسے سے مہم کے دوران پہلی بار خطاب کریں گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسے پرویز مشرف کا پولنگ ایجنٹ تھا ویسے ہی یہ نریندر مودی کا بھی ایجنٹ ہے۔ جب تک ہمارے کشمیری بھائی بہن میرے ساتھ کھڑے ہیں تب تک کوئی پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کرسکتا۔

آج سے 9 روز قبل آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی رائے پر چلنے والے ہیں۔ اگر فیصلہ ہونا ہے تو یہاں کے عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔ ہم کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے،ہمیں آزاد کشمیر میں رہنے والوں کے حقوق کا سودا بھی روکنا ہے، عوام کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کا سودا نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو

Related Posts