کراچی، ملیرجیل میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلہ،4ڈاکوگرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ملیرجیل میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلہ،4ڈاکوگرفتار
کراچی، ملیرجیل میں رینجرز کا سرچ آپریشن، گلشنِ اقبال میں پولیس مقابلہ،4ڈاکوگرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا جس میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا گیا جس میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں قیدیوں کی جامہ تلاشی لی گئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کی اطلاع کے پیشِ نظر رینجرز نے سرچ آپریشن کیا جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بھی حصہ لیا ہے۔ آپریشن کے نتائج پر معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے 4 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان احساس پروگرام کے دفتر پر ڈکیتی میں ملوث تھے۔ زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جائے گی جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ پولیس نےمبینہ پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پولیس نے آپریشن کے دوران شرافی گوٹھ سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 2ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

گزشتہ روز پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان پنجاب کے علاقے دنیاپور میں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے،پولیس نے فیوچر کالونی میں دوران گشت کارروائی کی۔

مزید پڑھیں: پولیس کی کارروائی، جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث2ملزمان گرفتار

Related Posts