کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت سنبھل گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال سے واپس گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹروں کی ہدایات کے تحت مختلف ٹیسٹ کرائے ہیں جس کے بعد ان کی ہسپتال سے گھر منتقلی عمل میں لائی گئی۔
گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری ہسپتال منتقل ہوئے تھے تاہم ہسپتال میں طبی معائنے اور ٹیسٹ کرانے کے بعد رات کے وقت ہی انہیں گھر منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، طبیعت کی ناسازی کے باعث ان کے چیک اپ کیلئے فوری طور پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو بلاول ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کو بلڈ پریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایات رہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہسپتال میں ایڈمٹ کرادیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: آصف زرداری کی طبیعت بگڑ گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم بلاول ہاؤس طلب