کورونا کے خطرات کے باعث فنکاروں نے افطار پارٹیاں ملتوی کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے خطرات کے باعث فنکاروں نے افطار پارٹیاں ملتوی کردیں
کورونا کے خطرات کے باعث فنکاروں نے افطار پارٹیاں ملتوی کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:کورونا وائرس کے خطرات کے باعث فنکاروں کی جانب سے افطار پارٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ اس ماحول میں ہم افطار پارٹیاں کرکے کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے فنکاروں اور گلوکاروں کی جانب سے ہر سال رمضان المبار ک کے آغاز سے ہی ایک دوسرے کے لئے افطار پارٹیوں کا آغاز کر دیا جاتھا۔

فنکاروں کا کہنا ہے کہ امسال افطار پارٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا جارہا ہے۔تاکہ وائرس مزید نہ پھیل سکے۔

اللہ تعالیٰ سب کو زندگی عطا کرے اور جب حالات بہتر ہو گئے تو ضرور افطار پارٹیاں ہوں گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حالات جلد سے جلد بہتر ہوں تو عید الفطر کے بعد عید ملن پارٹیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

Related Posts