یاسمین راشد کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس میں اپیل سماعت کیلئے مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میدیا پر وائرل
ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میدیا پر وائرل

لاہور: سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس میں پنجاب حکومت کی اپیل لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔ ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر کے روز جسٹس سیّد شہباز علی رضوی کی سربراہی میں یاسمین راشد کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی 26 جون کو نیب راولپنڈی طلب

ہائیکورٹ نے پولیس سے جناح ہاؤس پر حملے سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ قبل ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لگائے گئے الزامات سے بری کردیا۔

صوبائی حکومت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے بری کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کی جناح ہاؤس حملہ کیس سے بریت قانون کے خلاف اور حقائق کے منافی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث بری ہوئیں۔ 9 مئی کے مقدمے میں یاسمین راشد کو سرے سے نامزد ہی نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے تو جناح ہاؤس حملے میں یاسمین راشد کے نام کو شامل رکھا ہے، تاہم لاہور پولیس اور پراسیکیوشن یاسمین راشد کا جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونا ثابت نہیں کرسکی۔ 

Related Posts