بیٹی کی پرورش کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی، انوشکا شرما

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹی کی پرورش کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی، انوشکا شرما
بیٹی کی پرورش کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی، انوشکا شرما

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کا اپنی بیٹی کی پرورش کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی اس لیے کوئی بھی نیا پروجیکٹ قبول نہیں کررہی ہوں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ عرصے سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا 2022 میں بھی سلور اسکرین پر آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما کو آخری مرتبہ 2018 میں شاہ رخ خان کی فلم ” زیرو ” میں دیکھا گیا تھا۔ رواں سال ادکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما بیٹی سے متعلق بہت سنجیدہ ہیں، وہ آئندہ سال بھی بیٹی کی دیکھ بھال اور پرورش میں وقف کرنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے فی الحال کسی بھی پروجیکٹ کا حصہ بننے سے صاف انکار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کی پرورش سے متعلق رسک نہیں لینا چاہتی ہیں۔

بھارتی طبی ماہرین اور سائنسدانوں نے بھارت میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انوشکا شرما اس غیر یقینی صورت حال میں اپنا دھیان صرف اور صرف بیٹی پر رکھنا چاہتی ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم کو بھی نئے پروجیکٹ نہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور قلندرز نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پہلا موبائل ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا

Related Posts