انوشے اشرف نے نومی انصاری سے دوستی پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہور ماڈل و اداکارہ اور وی جے انوشے اشرف نے فیشن ڈیزائنرنومی انصاری سے دوستی پر تعریفوں کے پل باندھ دیئےہیں۔

ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف نے حال ہی میں اپنے دوست اور مشہور ڈیزائنر نومی انصاری کے ساتھ ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے نومی انصاری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے دوست کے ساتھ ہوں اور انہوں نے اپنے پیغام میں نومی انصاری کی بھرپور تعریف کی ہے۔

انوشے اشرف اس وقت نومی انصاری سمیت اپنے دیگردوستوں کے ہمراہ نیویارک میں ہیں۔ مزید یہ کہ دو ہفتے قبل انھوں نے انسٹاگرام پر ایک واقعہ پوسٹ کیا تھا اور بتایا تھا کہ کس طرح ایک سوشل میڈیا صارف نے انہیں غیر مہذب پیغامات بھیج کر آن لائن ہراساں کیا۔

 

واضح رہے کہ سماجی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی انوشے نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

اداکارہ سے صارفین نے کچھ اہم سوالات پوچھے جب کہ کچھ مداحوں نے ان سے ذاتی نوعیت کے سوال بھی کیے، ان ہی میں سے ایک مداح نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کردی۔

انہوں نے جواب دیتے ہوئے مسز خان (رشتہ کرانے والی معروف خاتون) کو مخاطب کیا اور خواہش ظاہر کی کہ انہیں یہ میسج پڑھنا چاہیے۔

انوشے نے رشتہ کلچر سے متعلق اپنے نظریات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2021 ہے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اگر میں کام پر جاؤں اور میرا شوہر گھر پر بیٹھ کر کتاب لکھنا چاہے، یہ اس کی جاب نہیں کہ ہمیشہ وہ ہی مجھے چیزیں فراہم کرے۔

Related Posts