انجمن تاجران راولپنڈی کا ایف بی آر کے مبینہ راشی افسر کے خلاف مظاہرہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انجمن تاجران راولپنڈی کا ایف بی آر کے مبینہ راشی افسر کے خلاف مظاہرہ
انجمن تاجران راولپنڈی کا ایف بی آر کے مبینہ راشی افسر کے خلاف مظاہرہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد پریس کلب کے سامنے انجمن تاجران راولپنڈی نے ایف بی آر کے ٹیکس کمشنر کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔ تاجران کا کہنا ہے اعلیٰ حکام نے ایف بی آر کے راشی افسر سے ہماری جان نہ چھڑائی تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس موقع پر ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر سید قمر عباس شاہ کا کہنا تھا کہ پورا ٹیکس اور رشوت دینے کے باوجود تاجروں کی تضحیک کی جاتی ہے، ہمارا مطالبہ پورا نہ ہوا تو ایف بی آر راولپنڈی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

انجمن تاجران کے صدر سید قمر عباس شاہ اور انکے دیگر ساتھیوں نے بتایا کہ راولپنڈی ایف بی آر کے موجودہ کمشنر نے رشوت ستانی کا بازار گرم کر رکھا ہے، آلہ آباد جیسے علاقے کے چھوٹے تاجروں کو رشوت دینے پر مجبور کرنے کیلئے پچاس پچاس لاکھ کے ٹیکس نوٹسز بھیجے جاتے ہیں اور پھر من مانی رشوت لیکر ٹیکس کم کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ماہ میں پانچ پانچ بار نوٹس بھیج کر چھوٹے تاجروں کو ذہنی اور دل کا مریض بنا دیا گیا ہے۔ ایف بی آر راولپنڈی کی طرف سے ناجائز اور بھاری بھر کم ٹیکس وصولی کے نوٹسز ملنے پر کئی تاجر عارضہ قلب میں مبتلاء ہو چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پورا ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر حکومت اور متعلقہ اعلیٰ حکام اپنے اہلکاروں کو تاجروں کی تضحیک اور عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچائیں۔ جتنی تذلیل اس حکومت نے تاجروں کی کی ہے کسی اور حکومت نے نہیں کی۔

صدر انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ جس ملک کے سب سے بڑے ٹیکس جمع کرنے والے ادارے کا یہ حال ہوگا تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، ایف بی آر راولپنڈی کے رشوت خور کمشنر ریاست مدینہ کا نام بدنام کر رہے ہیں ان کیخلاف انکوئری کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ویزوں کی مد میں لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورے والے ملزم کو متاثرین نے دھرلیا

Related Posts