پاکستان میں ذہنی و دلی سکون تھا! افغان شہری کا وطن واپسی کے بعد جذباتی ویڈیو پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

سوشل میڈیا پر ایک افغان شہری کی ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جو پاکستان سے اپنے وطن واپس جانے کے بعد اپنی موجودہ زندگی کے حوالے سے قلبی کیفیات اور ذہنی کشمکش کو انتہائی جذباتی انداز میں دنیا کے سامنے بیان کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ یہ افغان شہری اس حقیقت کا برملا اعتراف کرتا ہے کہ اس کا وطن قدرتی وسائل، نایاب اور شیریں پھلوں اور قدرت کی بے شمار نعمتوں سے مالا مال ہے مگر اس کے باوجود وہاں کا ماحول اور زمینی حقائق کچھ ایسے ہیں کہ انسان کا دل وہاں ٹک نہیں پاتا۔

اس کے مطابق لاکھوں نعمتوں کے درمیان بھی اسے وہ باطنی سکون اور زندگی کا حقیقی اطمینان حاصل نہیں ہو رہا جس کی تلاش ہر انسان کی بنیادی فطرت ہے۔

افغان شہر نے اس نے اس تلخ حقیقت کا بھی پردہ فاش کیا کہ آج بھی افغانستان میں ایک بڑی آبادی انتہائی کسمپرسی، شدید مشکلات اور تنگ دستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ اسے پاکستان میں گزارا گیا ایک پل بار بار شدت سے یاد آتا ہے اور وہ چاہ کر بھی ان گزرے ہوئے دنوں کو اپنے ذہن سے محفل نہیں پا رہا۔

اس وائرل ویڈیو نے جہاں ایک طرف انٹرنیٹ صارفین کی بھرپور توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے وہیں دوسری طرف اس پر تبصروں کا تانتا بھی بندھ چکا ہے۔ مختلف صارفین اس ویڈیو پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے طرح طرح کے خیالات اور آرا کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

Related Posts