ہنی ٹریپ کا الزام، سجل علی کا ردِعمل بھی سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہنی ٹریپ کا الزام، سجل علی کا ردِعمل بھی سامنے آگیا
ہنی ٹریپ کا الزام، سجل علی کا ردِعمل بھی سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی جانب سے بھی پاک فوج کے سابق افسر عادل راجہ کے سنگین الزامات پر رد عمل سامنے آیا ہے۔ سجل علی نے عادل راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اورگناہ ہے۔

اپنے ویلاگ میں عادل راجہ کا کہنا تھا کہ عرفان ستی اور رحمت نامی افسران خفیہ ادارے کے سیو ہاوسز میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکارائیں مہیا کرتے تھے۔

عادل راجہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان ماڈلز کے نام کے شروع میں ایم ایچ، ایم کے، کے کے اور ایس اے آتے ہیں اور یہ ماڈلز جنرل فیض اور جنرل باجوہ سے رابطے میں تھیں۔ اس کے علاوہ عرفان ستی بہت سے سیاستدانوں کی بھی ویڈیوز بنا تا تھا۔

سجل علی نے اس وی لاگ کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی زیادہ تکلیف دہ اور ہمارے معاشرے کی بدصورتی ہے کہ یہاں اخلاقیات کو نظر انداز کرکے دوسروں کی کردار کشی کی جاتی ہے، جو کہ انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔

مزید پڑھیں:ہنی ٹریپ کا الزام، کبریٰ خان کا الزامات پر ہتک عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ عادل راجہ کی ویڈیو کے مختلف کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی گردش کررہے ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts