علی ظفر کا ایلون مسک سے شکوہ، ٹوئٹر پر ٹیگ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ ڈیلیٹ ہونے کی شکایت کی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے شکایت کی کہ الیکشن پول کے حوالے سے میری ٹویٹ سوشل میڈیا صارفین کو میرے اکاؤنٹ پر نظر نہیں آرہی جبکہ وہ مجھے نظر آرہی ہے۔

گزشتہ روز علی ظفر نے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے ایک پول کیا تھا، جس میں انہوں نے لوگوں سے الیکشن کے حوالے سےرائے مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیروز خان کی شرٹ لیس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ 75 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم جمہوریت ہیں یا نہیں۔عوام کو خود کے لیے فیصلہ کرنے کا حق ہے یا نہیں۔

علی ظفر نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ آئیے ایک بار حتمی فیصلہ کریں اور آگے بڑھیں تاکہ توقعات اسی کے مطابق رکھی جائیں۔ علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں سے رائے بھی پوچھی ہے کہ کیا لوگ پاکستان میں قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں؟