امریکا کے ہاتھ فلسطینی بچوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، خامنہ ای

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکہ کو غزہ میں اسرائیلی قتل و غارت میں شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کے خون سے امریکہ کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔

ایران کے روحانی پیشوا علی خامنہ ای نے ان خیالات کا اظہار اپنی ایک تقریر میں کیا ہے۔ ان کی یہ تقریر سوشل میڈیا پر ان کے اپنے آفیشل اکاونٹ کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ یقینی طور پر صہیونی رجیم کے ساتھ اس کے غزہ میں جاری جرائم میں شریک ہے۔ یہ امریکہ ہی ہے جو غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والے جرائم کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

حماس دہشت گرد نہیں، فریڈم فائٹر ہے، طیب اردوان۔ اسرائیل کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان

ایرنی سپریم لیڈر نے اپنی تقریر میں مزید کہا غزہ کے بچوں کے خون سے امریکا کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔ مغربی ملکوں کے رہنما بھی اب اسی لیے اسرائیل کے دورے کر رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ صہیونی رجیم ٹوٹ کر گرنے جا رہی ہے۔

علی خامنہ ای نے اسرائیل کے بارے میں کہا کہ صہیونی رجیم کو فیصلہ کن دھچکا لگا ہے اور یہ اب زخمی بھی ہے اور معذور بھی۔ مغربی ممالک اسے اس کے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے بم اور ہتھیار دے رہے ہیں۔

واضح رہے ایران کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فلسطین کی آزادی کے لیے کوشاں حماس کو سب سے زیادہ مالی اور فوجی مدد دیتا ہے۔ ایران نے سات اکتوبر کے حماس حملوں کی تعریف کی تھی مگر ان حملوں میں کسی بھی طرح کی حصہ داری سے انکار کیا تھا۔

Related Posts