پی آئی اے اورلیزنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے،ملائیشین عدالت نے کیس خارج کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے اورلیزنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے،ملائیشین عدالت نے کیس خارج کردیا
پی آئی اے اورلیزنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے،ملائیشین عدالت نے کیس خارج کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملائیشیا کی عدالت نے طیارہ ضبطگی کیس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور لیزنگ کمپنی کے درمیان مفاہمت کے بعد خارج کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جہاز کی ضبطگی کے معاملے میں بڑی اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پی آئی اے کے خلاف عدالت جانے والی لیزنگ کمپنی نے قومی ائیر لائن کے ساتھ کورٹ کے بغیر معاملات طے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، اور پی آئی اے انتظامیہ بھی کمپنی کے ساتھ عدالت سے باہر معاملات طے کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے۔

دونوں فریقین کے مابین معاملات طے ہوگئے ہیں جس کے تحت قومی ایئرلائن نے لیزنگ کمپنی کو 70 لاکھ ڈالر ادا کردیئے ہیں، جب کہ باقی واجب الادا رقم مرحلہ وار دی جائے گی، دونوں فریقین کی باہمی رضامندی کے بعد ملائیشین عدالت نے کیس خارج کردیا، اور طیارہ پی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے جہاز 29 جنوری کووطن واپس پہنچےگا، تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے جہاز خالی واپس نہ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتظامیہ نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو کل سے بکنگ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے، پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز کے طورپر آپریٹ کرکے واپس لے کر آئے گی، طیارہ واپس لانے کے لئے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قبضے میں لیا گیا پی آئی اے کا جہاز

Related Posts