اداکار کارتک آریان ’’دوستانہ ٹو‘‘ کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’’گڈبائے فریڈی‘‘ سے بھی باہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار کارتک آریان ’’دوستانہ ٹو‘‘ کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’’گڈبائے فریڈی‘‘ سے بھی باہر
اداکار کارتک آریان ’’دوستانہ ٹو‘‘ کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’’گڈبائے فریڈی‘‘ سے بھی باہر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان دوستانہ ٹو کے بعد شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلی کے بینر نیچے بننے والی فلم ” گڈبائے فریڈی” سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

کرن جوہر کے فلم ’’ دوستانہ 2 ‘‘ سے علیحدگی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ کارتک آریان رضاکارانہ طور پر ایس آر کے کی پروڈکشن سے باہر ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے فلم کا معاوضہ بھی واپس کردیا ہے۔

انڈین میڈیا کے ذرائع کے مطابق فلم کے اسکرپٹ کے مطابق اداکار اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو دکھانے میں ناکام رہے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکار کارتک آریان کو مدمقابل ہیروئن پر اعتراض تھا ، اداکار کارتک آریان کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف عمر رسیدہ  دکھائی دے رہی تھیں۔

تاہم ریڈ چلی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے اب تک اس خبر کی تردید نہیں کی اور نہ ان کی جانب سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اداکار نے اپنی سائن  کردہ فلم کو چھوڑا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : لباس میں کوئی خرابی نہیں ہوتی بلکہ دیکھنے والے کی نگاہ کا فتور ہے، عشنا شاہ

واضح رہے کہ اس سے قبل کارتک آریان کو کرن جوہر کی فلم ” دوستانہ ٹو ” سے الگ کردیا گیا تھا۔ اس فلم میں جھانوی کپور کو کارتک آریان کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا تھا۔ یہ فلم 2008 میں پریانکا چوپڑا ، ابھیشیک بچن اور جان ابراہم پر بننے والی فلم دوستانہ کا سیکوئل ہے۔

اس سے قبل کارتک آریان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی تھی جس میں اپنا موازنہ ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلٹ سے کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

Related Posts