پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے شادی کرلی، اداکارہ نے اپنی شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ خود شیئر کرکے شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ انسان اکثر اپنے لیے کچھ سوچتا ہے، مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے کچھ اور طے کیا ہوتا ہے۔ جب اللہ ‘کن’ کہتا ہے تو مشکلات آسان اور منزل قریب ہوجاتی ہے۔
View this post on Instagram
حمیرا بانو کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا۔ تاہم شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں نے اداکارہ کو مبارکباد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
خیال رہے کہ سینئر اداکارہ حمیرا بانو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے کئی معروف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انہیں بالخصوص ماں کے جذباتی اور باوقار کرداروں میں مداحوں کی جانب سے خاصی پذیرائی حاصل رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








