پیٹرول آدھی قیمت پر ملے گا،300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، عبدالعلیم خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول آدھی قیمت پر ملے گا،300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، عبدالعلیم خان
پیٹرول آدھی قیمت پر ملے گا،300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، عبدالعلیم خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ برسراقتدار آکر نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضے اور شہریوں میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حق دیں گے،کم از کم تنخواہ 50ہزار اور300 یونٹ تک بجلی فری دیں گے، ساڑھے 12ایکڑ تک کے کسان کو ٹیوب ویل پر بجلی مفت ہوگی۔

عبدالعلیم خان نے جہانیاں میں استحکام پاکستان پارٹی کے پہلے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جہانگیر ترین نے وعدہ کیا ہے اسے پورا کریں گے300 بجلی کا یونٹ فری ہوگا بجلی کے 300 یونٹ کا سارا خرچ حکومت اٹھائے گی۔ آئی پی پی عوام کے لیے بڑا منشور لیکر آئی ہے۔ انہوں نے کہا ساڑھے 12ایکڑ تک کے کسان کو ٹیوب ویل پر بجلی مفت ہوگی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پٹرول آدھی قیمت پر ملے گاپٹرول کی قیمت بڑی بڑی گاڑیوں والے ادا کریں پٹرول کی قیمت کا بوجھ عام آدمی پر نہیں ڈالیں گے کم سے کم اجرت 50ہزار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پلاٹس ملیں گے سرکاری اراضی غریبوں کے لیے ہے، تمام یونین کونسل کی سطح پر پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے۔ فلٹریشن پلانٹس کا تمام خرچ حکومت برداشت کرے گی بے روزگار نوجوانوں کیلئے بلاسود آسان قسطوں پر قرض دیں گے

آئی پی پی کسانوں کو خوشحال کرے گی کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگابے گھر افراد کیلئے شہروں میں بلڈنگز بنائیں گے۔

تحریک انصاف سے سوال کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا بدنصیب ہے پی ٹی آئی کا چیئرمین جسکے پاس جہانگیر ترین جیسا آدمی تھا، اس نے ضائع کیا، پی ٹی آئی والوں سے پوچھتا ہوں تم لوگوں نے جہانگیر خان، علیم خان کو کس کیلئے قربان کیا تھا کدھر ہے آج عثمان بزدار؟ کدھر گیا محمود خان؟ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا وہ دس بار وزیراعظم بنا تو وزیراعلیٰ بزدار ہی ہوگا جواب دو پی ٹی آئی والو، کتھے ہے بزدار؟

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا جہانگیرترین نے فیصلہ کیا کہ عوام کی خدمت کیلئے سیاست میں حصہ لینا ہے فیصلہ کیا کہ اس ملک میں بادشاہت کرنے والوں کے خلاف کھڑا ہونا ہے باریاں لگانے والوں کے چنگل سے عوام کو نجات دلانا ہے۔

دشمن اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہے،جہانگیر ترین

صدر آئی پی پی نے کہا کہ شہروں میں تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے غریب کے دکھ درد میں حکومت ساتھ ہوگی جہانگیرترین کی سربراہی میں آئی پی پی دن رات محنت کرے گی۔

Related Posts