پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ مبینہ سلوک پر پاکستان سے جواب طلب کرے۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے سوال کیا کہ برطانیہ مزید کب تک خاموش رہے گا۔
جمائما نے دعویٰ کیا کہ عمران خان گزشتہ تین برس سے جیل میں ہیں اور طویل عرصے سے تنہائی میں رکھے گئے ہیں جبکہ تقریباً 10 ماہ سے ان کے خاندان کو بھی ان سے رابطے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کے بقول عمران خان کو کتابوں، وکلا اور ڈاکٹروں تک رسائی سے بھی محروم رکھا گیا۔
Prime Minister @andyburnham and Foreign Secretary @Ed_Miliband : how much longer will Britain remain silent?
For three years the father of my two sons, and Pakistan’s former Prime Minister, Imran Khan, has been brutally penalised by his political opponents, in a personal…
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 24, 2026
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نیلسن منڈیلا رولز کے تحت 15 دن سے زائد مسلسل تنہائی ممنوع ہے جبکہ عمران خان کو مبینہ طور پر تین سال تک ایسی صورتحال کا سامنا رہا۔ جمائما کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کو طبی سہولیات، ذاتی ڈاکٹر تک رسائی، خاندان سے ملاقات اور بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ فون پر بات کرنے کے احکامات دیئے تاہم ان پر عمل نہیں کیا جارہا۔
جمائما نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے کہے، عمران خان کی طبی اور خاندانی رسائی بحال کروائے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق یقینی بنائے۔
انہوں نے عمران خان کے برطانیہ سے دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور آکسفورڈ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی اور انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی۔ ان کی فلاحی خدمات میں پاکستان میں مفت کینسر اسپتال اور یونیورسٹی کا قیام بھی شامل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








