اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی، عدالت نے درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہجہاں کے دلائل کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔
شہری شاہجہان خان نے درخواست میں مولانا فضل الرحمان، وفاق، چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین پیمرا کو فریق بناتے ہوئے کہا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے، وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اپوزیشن کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کافیصلہ