پاکستان میں ایک دن میں 14 لاکھ 5 ہزار 352 لوگوں کو ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims more 39 lives in pakistan

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کا ریکارڈ بن گیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد نے ویکسین کی خوراکیں لگوائی ہیں۔ یہ تعداد ملک بھر میں یومیہ ویکسی نیشن کی اب تک سب سے زیادہ ہے۔

مجموعی طور پر 5 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 137 شہری ویکسین کی خوراکیں لگوا چکے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے ایک مرتبہ پھر سے بھرپور اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس اوپیز سے پر عمل کریں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں تا کہ اس موذی وبا سے جان چھڑائی جا سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ، 118 مزید شہری جاں بحق

دوسری جانب سندھ حکومت نے 9ویں سے 12ویں جماعت کے طلباء کو 6 ستمبر سے صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری اسکولز اور کالجوں میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کے روز وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ سمیت دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن مہم میں 2ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Related Posts