بھارتی مداحوں کو مغل بادشاہوں کے نام رکھنے پر اعتراض، کرینا کپور، سیف پر شدید تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی مداحوں کو مغل بادشاہوں کے نام رکھنے پر اعتراض، کرینا کپور، سیف پر شدید تنقید
بھارتی مداحوں کو مغل بادشاہوں کے نام رکھنے پر اعتراض، کرینا کپور، سیف پر شدید تنقید

بھارتی مداحوں نے مغل بادشاہوں کے نام رکھنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کرینا کپور اور سیف علی خان سے سوال کیا ہے کہ آپ بچے پیدا کر رہے ہیں یا مغلیہ سلطنت پر ویب سیریز بنانے کا ارادہ ہے؟

تفصیلات کے مطابق کرینا کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بچے کا نام جہانگیر علی خان ہے جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کو اعتراض ہے۔ رواں برس فروری کے دوران جب یہ بچہ پیدا ہوا تو جہانگیر کی بجائے کرینا نے اس کا مختصر نام جہہ بتایا۔

اپنے بھارتی مداحوں کی رگ رگ سے واقف کرینا کپور پہلے تو بیٹے کے مکمل نام کو چھپا گئیں تاہم ان کی متنازعہ کتاب پریگنینسی بائبل میں بیٹے کا نام جہانگیر خان کھول کر بیان کردیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور دونوں بالی ووڈ فنکاروں پر تنقید کی۔

 قبل ازیں بیٹے کا نام تیمور رکھنے پر بھی بھارتی مداحوں نے سیف اور کرینا پر اسی طرح اعتراضات کی بارش کردی تھی۔متعدد سوشل میڈیا صارفین نے سیف علی خان اور کرینا پر میمز بنا کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی اور مغل بادشاہوں سے نفرت کا اظہار بھی کیا۔

https://twitter.com/indiantweeter/status/1424979495874809858

کرینا کپور اور سیف علی کا بھارتی فلموں سے رشتہ بہت پرانا ہے۔ اپنے دوسرے بیٹے کا نام تجویز کرنے سے متعلق کرینا نے نیہا دھوپیا سے بھی بات چیت کی کیونکہ ان کے مطابق دونوں میاں بیوی بچے کے نام کو متنازعہ بنانے سے بچنا چاہتے تھے۔ 

 

Related Posts