اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 20 سالہ مظلوم فلسطینی نوجوان شہید، 12 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 20 سالہ مظلوم فلسطینی نوجوان شہید، 12 افراد زخمی
اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 20 سالہ مظلوم فلسطینی نوجوان شہید، 12 افراد زخمی

تل ابیب: فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک 12 سالہ لڑکے کی شہادت کے بعد کیے جانے والے مظاہرے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ مظلوم فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز 12 سالہ لڑکے پر غاصب اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس سے وہ شہید ہوگیا۔ اگلے روز شہید لڑکے کے جنازے میں بے شمار فلسطینی شریک ہوئے اور سیکڑوں نے اسرائیلی فوج پر پتھر برسائے۔

شہید ہونے والے 12 سالہ لڑکے کی تدفین کے موقعے پر یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون کے قریب پیش آیا۔ فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنازے کے وقت مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے بیان کے مطابق 20 سالہ فلسطینی نوجوان شوکت اواد مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی گول لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مظاہرہ کرنے والے 12 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے 12 سالہ محمد العالمی کو سینے پر گولی مار کر شہید کردیا جو گاڑی میں اپنے والد کے ہمراہ جارہا تھا۔

محمد العالمی کے جنازے کے موقعے پر اسرائیلی فوج نے ٹیئر گیس، ربر کی گولیاں اوراسٹن گرینیڈز پھینکے ۔ جمعرات کے روز 12 سالہ العالمی کو الفتح کے جھنڈے میں لپیٹ کر بیتِ عمر کے علاقے میں دفن کیا گیا۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے 22 کیلبر گولیاں چلائی گئیں اور ہوائی فائرنگ ہوئی۔ اسی دوران ایک سپاہی کو مشکوک سرگرمی کی بناء پر گولی مار دی گئی جس پر تفتیش جاری ہے۔

وزارتِ صحت فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے 17 سالہ نوجوان محمد منیر التمیمی کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کردیا تھا۔ منگل کے روز 41 سالہ فلسطینی کو بھی شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں اسرائیل کی آباد کاری بین الاقوامی جنگی جرم ہے۔اقوامِ متحدہ

Related Posts