تل ابیب: اسرائیلی کمپنی کے سافٹ وئیر سے 50 ہزار افراد کی نگرانی اور جاسوسی کی گئی ہے جبکہ ہزاروں بااثر شخصیات کے موبائل فون ہیک کیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سافٹ وئیر سے ہزاروں افراد کی جاسوسی کی گئی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور عالمی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ کم از کم 50 ہزار افراد کی جاسوسی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگی حکومت نے بھارتی جاسوس کا کیس بگاڑا۔ شاہ محمود قریشی
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کمپنی کے سافٹ وئیر کی مدد سے کی گئی جاسوسی کا دائرۂ کار کم از کم 50 ممالک کا احاطہ کر رہا تھا۔ عالمی اخبارات کا کہنا ہے کہ جاسوسی کیلئے ہزاروں افراد کے موبائل فونز ہیک کیے گئے۔
اسرائیلی کمپنی کے سافٹ وئیر کے ذریعے جن افراد کے موبائل فونز ہیک ہوئے، ان میں عرب شاہی خاندان، مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم، وفاقی وزراء، کاروباری شخصیات اور سماجی تنظیموں کے کارکنان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بروس ویلس بھی جاسوس تھے؟ جانیے فلموں کے 20 دلچسپ حقائق
سافٹ وئیر کی مدد سے سماجی رہنماؤں اور سوشل میڈیا شخصیات کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی جاسوسی کی گئی۔ استنبول میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی 2 قریبی خواتین کی بھی نگرانی اور جاسوسی کی گئی۔
قبل ازیں جرمنی میں وفاقی پراسیکیوٹرز نے ایک روسی سائنس دان کو ماسکو کو حساس معلومات منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
گزشتہ ماہ پراسیکیوٹرز نے ایک بیان میں گرفتار مشتبہ سائنس دان کی شناخت صرف النوراین کے نام سے کی اور بتایا کہ انہیں گذشتہ جمعہ کو روس کی ایک خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ان پرجرمنی کی یونیورسٹی سے حساس معلومات ماسکو کو فراہم کرنے کا الزام تھا۔
مزید پڑھیں: روسی سائنس دان ماسکو کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار