نئی دہلی:ہندوستان کی ریاست اوڈیشا میں دلہا نے باراتیوں کو مٹن کڑاہی نہ کھلانے پر دلہا نے شادی کرنے سے صاف انکار کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع جے پور کے علاقے سکندا میں دلہے نے شادی کی رسومات سے چند لمحے قبل باراتیوں کو مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے کی وجہ سے شادی سے انکار کردیا۔
27 سالہ دلہا جس کی شناخت رماکانت پترا کے نام سے ہوئی وہ دلہن کے گھر والوں کی جانب سے ان کے رشتہ داروں کو کھانے میں مٹن کڑاہی کھلانے میں ناکامی پر پریشان ہوگئے تھے۔
یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب سکندا بلاک کے بندھا گاں میں دلہا اور باراتی پہنچے اور انہیں دوپہر کے کھانے کے لیے لے جایا گیا تھا۔
تاہم باراتیوں میں شریک کچھ افراد نے مٹن کڑاہی کا مطالبہ کیا لیکن وہ ڈِش تیار ہی نہیں تھی جس پر باراتیوں اور دلہن کے گھروالوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور صورتحال کافی خراب ہوگئی۔جس کا نتیجہ شادی ختم ہونے پرنکلا۔
جب دلہا کے علم میں یہ بات آئی کہ باراتیوں کے لیے کھانے میں مٹن کڑاہی تیار نہیں کی گئی تھی تو اس نے شادی سے انکار کردیااور ناراضگی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: ڈھاکہ کی رہائشی عمارت میں سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 70 زخمی