اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نویں دسویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات صرف چار مضامین کے لیے جائیں گے، جن میں اختیاری مضامین اور ریاضی کا مضمون شامل ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلی شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی وزرائےتعلیم کا فیصلہ تھا کہ امتحانات ضرور ہوں گے ، تاہم طلبہ کا یہ موقف درست ہے کہ تعلمی اداروں کی بندش سے کورسز پورے نہیں ہوئے۔
شفقت محمود نے کہا ہے کہ اولیول کے خصوصی بچوں کےامتحانات 26 جولائی سے شروع ہو ں گے۔
شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے چار مضامین کے امتحانات ہوں گے۔ امتحانات صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کے لیے جائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں دسویں جماعتوں کے امتحانات میں باقی مضامین شامل نہیں کیئے جائیں گے۔ اسکولوں کی بندش کی وجہ سے نصاب مکمل نہیں کروایا جاسکا ۔
شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی شعبے سے منسلک افراد کی ویکسینیشن ہوگی تو اسکول کھولنے میں آسانی ہو گی۔ ترجیحی بنیادوں پر اساتذہ کی ویکسینیشن کرائی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ آسان نہیں ہے۔
امتحانات کے نتائج کے حوالے سےبات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ستمبر کے تیسرے ہفتے تک تمام امتحانات کے نتائج آجائیں۔ کورونا ویکسینیشن کے بغیر کوئی عملہ امتحان نہیں لےگا۔
انہوں نے کہا کہ نویں دسویں جماعتوں کے امتحانات کےبعد 11ویں اور 12ویں جماعتوں کے امتحانات ہوں گے۔
واضح رہے کہ پریس کانفرنس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تمام صوبائی بین الصوبائی وزرائے تعلیم ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں تعلیمی ادارےکھولنے یا نہ کھولنے سےمتعلق تمام فیصلے مشترکہ طور پر کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : نئے مالی سال 2021-22 کے لیے وفاقی بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے