نئے مالی سال 2021-22 کے لیے وفاقی بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے مالی سال 2021-22 کے لیے وفاقی بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے
نئے مالی سال 2021-22 کے لیے وفاقی بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 900 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ بجٹ میں خالص ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5829 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال 2021-22 کا بجٹ 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 8400 روپے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں خالص ٹیکس وصولیوں کا ہدف 24 فیصد گروتھ کے ساتھ 5829 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جس میں سے براہ راست ٹیکس (انکم ٹیکس) وصولیوں کا ہدف 2 ہزار 182 ارب روپے اور بلواستہ ٹیکسوں کی مد میں وصول ہونے محصولات کا ہدف 2 ہزار 506 ارب روپے رکھا گیا  ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 356 ارب روپے جب کہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 785 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے آئندہ سال کےبجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس بھی نہ لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2021-22 کے وفاقی بجٹ میں انکم ٹیکس وصولیوں کیلئے شرح نمو کا ہدف 22 فیصد، سیلز ٹیکس وصولیوں میں شرح نمو کا ہدف 30 فیصد، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں گروتھ کا ہدف 29 فیصد جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں گروتھ کا ہدف 12.1 فیصد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس وصولیوں کیلئے مقرر کردہ 2506 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اشیاء پر سیلز ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 2503 ارب39 کروڑ روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 5 ارب 13کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کیاہے۔ بیوریجز کنسٹریٹ سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 33 ارب 64 کروڑ 60 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سیمنٹ سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف ایک کھرب 2 ارب41 کروڑ 50لاکھ روپے، سگریٹ اور ٹوبیکو سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف ایک کھرب 34 ارب 54 کروڑ 10لاکھ روپے، قدرتی گیس سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 11 ارب97 کروڑ20 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 4 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔  درآمدی اشیاء سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 2 ارب 17 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سروسز سیکٹر سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 14ارب95 کروڑ 50لاکھ روپے کی وصولیوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ورکر ویلفئیر فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی مد میں 8 ارب 5 کروڑ 40 لاکھ روپے، ورکر پرافٹ شراکتداری فنڈ (ڈبلیو پی پی ایف) کی مد میں وصولیوں کا ہدف 1 ارب 54 کروڑ 50 لاکھ روپے، جبکہ کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) کی مد میں وصولیوں کا ہدف 56 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts