کراچی: ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے ماہ جون مین سخت گرمی پڑنے کا عندیہ دے دیا۔مئی کے آخری دن اور ماہ جون موسم کے حوالے سے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 50 ڈگری سینٹی گریڈ چھونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
جبکہ ر واں سال مون سون کی بارشیں بھی زیادہ ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو باخبر کر دیا۔شہر قائد میں آئندہ چند روز میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ کے مختلف علاقوں خصوصاً حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ سمیت صوبے کے وسطی، مشرقی، شمالی اور شمال مغربی حصوں میں درجہ حرارت 42-47 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
خصوصاََ سندھ میں جیکب آباد اور بلوچستان کے وسطی علاقے خصوصاً سبی میں درجہ حرارت 50 سے بھی اوپر جّاسکتا ہے۔شدید گرمی میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا،تاہم مون سون میں ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت ماہ جون میں 35 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 65 فیصد رہنے کے باعث شہریوں کو گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری محسوس ہونے کا امکان ہے۔
ڈائرکیٹر جنرل محکمہ موسمیات پاکستان ریاض احمد نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ جون کا مہینہ موسم گرما کا سخت ترین مہینہ ہوتا ہے اور اسی مہینے میں مون سون بھی ہے جو جون کی 12 سے 15 تاریخ تک شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گرمی زیادہ ہونے سے ہی بارشیں زیادہ ہوتی ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سخت گرم یا برسات کے موسم میں باہر کی چیزیں نہ کھائیں اور ہلکی غذا استعمال کی جائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر موسم برسات میں پیٹ کی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں، اس لیے نرم اور زود ہضم غذا کھائی جائیں جبکہ تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کیا جائے۔