کراچی میں خود سوزی کرنے والا معطل سب انسپکٹر دوران علاج دم توڑگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Muzaffar Chandio

کراچی: سینٹرل پولیس آفس کے سامنے خود سوزی کی کوشش کرنے والا معطل سب انسپکٹر گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔

پیرکومیٹھادرتھانے کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے سامنے خود پر پیٹرول چھڑک کرخود سوزی کی کوشش کے دوران جھلس کرشدید زخمی ہونے والامعطل سب انسپکٹر مظفرعلی چانڈیو گلشن اقبال بلاک 4 میں واقع نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

متوفی گلشن حدید فیزٹوکا رہائشی اور7 بچوں کا باپ تھا۔ متوفی کے بھتیجے صفدر چانڈیو نے بتایا کہ چچا نے خود سوزی کرنے کے بعد اسپتال میں پولیس و رینجرزافسران کواپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے انہیں 4 پولیس افسران واہلکارتنگ کررہے تھے جس پران کے چچانے چاروں پولیس افسران واہلکارکے خلاف اعلیٰ پولیس حکام کو درخواستیں بھی جمع کرائی تھیں ۔

انہوں نے بتایا کہ درخواستیں دینے کے باوجودان چاروں نے ملکران کے چچا کے خلاف انکوائری شروع کروادی اورانہیں معطل ہی کرادیا جس پر ان کے چچا پریشان ہو گئے اور پریشانی میں ہی انھوں نے خود کو آگ لگا لی ان کے چچا سندھ پولیس کے او آئی سی ٹیلی کمیونیکیشن میر پور خاص تھے۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی،کالے شیشے کے جعلی اجازت نامے دینے والا شخص گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ پولیس کے ایک با وردی سب انسپکٹر نے محکمانہ مسائل سے تنگ آکر کراچی میں سینٹرل پولیس آفس کے سامنے خود کو آگ لگا ئی تھی جس کے بعد تشویشناک حالت میں اسے اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔

متوفی سب انسپکٹر مظفر چانڈیو سندھ پولیس کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن میں تعینات تھا جو سندھ کے میرپور خاص ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔

مظفر چانڈیو 1997 میں لاڑکانہ سے پولیس میں بھرتی ہوا تھا ، مبینہ طور پر سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اس کی سروس بک میں دو درجن سے زائد بیڈ انٹریز موجود ہیں جو سرکاری ملازم کے لیے اچھی نہیں سمجھی جاتیں۔

Related Posts