گلوکارہ جنیفر لوپیز کا ایلیکس سے علیحدگی کے بعد مداحوں کیلئے پہلا پیغام جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلوکارہ جنیفر لوپیز کا ایلیکس سے علیحدگی کے بعد مداحوں کیلئے پہلا پیغام جاری
گلوکارہ جنیفر لوپیز کا ایلیکس سے علیحدگی کے بعد مداحوں کیلئے پہلا پیغام جاری

امریکی گلوکارہ و اداکارہ جنیفر لوپیز نے اپنے شریکِ حیات ایلیکس سے علیحدگی کے بعد مداحوں کیلئے پہلا پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں 51 سالہ اداکارہ و رقاصہ جنیفر لوپیز نے کافی ٹاک کے کیپشن کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں جنیفر کو ڈومینین ری پبلک میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ڈومینین ری پبلک میں اداکارہ جنیفر لوپیز ایک رومانوی کامیڈی فلم شاٹ گن ویڈنگ کر رہی ہیں جس کے متعلق تصاویر شیئر کرتے ہوئے جنیفر لوپیز نے مداحوں سے ان کی رائے طلب کی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jennifer Lopez (@jlo)

کامیڈی فلم میں جنیفر لوپیز جوش ڈہامیل کے بالمقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ الیکس روڈریگوئز سے اپنی راہیں جدا کرنے کے بعد جنیفر لوپیز کی جانب سے یہ پہلی انسٹا گرام پوسٹ تھی۔

گزشتہ ہفتے ہالی ووڈ جوڑے نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرتے ہوئے منگنی منسوخ کردی۔ دونوں کا ایک مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ ہم دوست ہی بہتر ہیں اور آئندہ بھی دوست ہی رہیں گے۔ 2017ء میں دونوں کی ملاقاتیں شروع ہوئیں جبکہ 2019ء میں راہیں الگ کر لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کلووی نے تنقید کرنے والوں کو احساسِ کمتری کا شکار قرار دے دیا

Related Posts