قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کا ضمنی انتخاب، ڈسکہ میں پولنگ شروع ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این اے 249 کا ضمنی انتخاب، پولنگ کے روز ضلع کیماڑی اور غربی میں عام تعطیل کا اعلان
این اے 249 کا ضمنی انتخاب، پولنگ کے روز ضلع کیماڑی اور غربی میں عام تعطیل کا اعلان

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب کیلئے ڈسکہ میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ عوام ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پی ٹی آئی اور ن لیگ کے علاوہ تحریکِ لبیک کے امیدوار خلیل سندھو بھی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ ضمنی انتخاب کیلئے آج حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

ڈسکہ میں آج صبح سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں ڈسکہ ضمنی انتخاب کی نگرانی بھی جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب کیلئے کل 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 47 کو حساس قرار دے دیا گیا۔ سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

رواں برس فروری کے دوران ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے دوران پر تشدد واقعات اور فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ 20 پریزائڈنگ افسران لاپتہ بھی ہوگئے تھے۔

حلقہ این اے 75 میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دفعہ 144 نافذ ہے۔ اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں انتخاب پر امن انداز سے جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 139 مزید شہری متاثر ہو گئے

Related Posts