پی ڈی ایم کی 5 جماعتوں کا سینیٹ میں علیحدہ اپوزیشن بلاک بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM's 5 parties decide to form a separate opposition bloc in the Senate

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) میں اختلاف مزید کھل کر سامنے آگئے۔ مسلم لیگ (ن) سمیت 5 جماعتوں نے سینیٹ میں 27 رکنی الگ بلاک بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، جے یوآئی (ف)، پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں موجود جماعتوں نے سینیٹ میں الگ بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی سے وضاحت طلب کرنے کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحادی بی این پی سے ووٹ کیوں لیا تھا؟

یہ بھی پڑھیں : ووٹ چوروں کا مقابلہ کرنے والے شیروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سمیت باقی جماعتوں کو توقع ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی سے باضابطہ وضاحت طلب کریں گے۔

Related Posts