پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سینیٹ الیکشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سینیٹ الیکشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سینیٹ الیکشن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سینٹ الیکشن میں آج ثابت ہوگیا عمران خان دھاندلی خان ہیں، ہمارے ووٹ مسترد کرا کے سنجرانی کو جتوایا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم رہنماؤں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں خطے کے لوگوں نے ایک ملک حاصل کرنے کا خواب دیکھا تھا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس طرح کا ڈاکا چوتھی دنیا کے ممالک میں بھی نہیں ڈالا جاتا جیسے دنیا کی ساتویں ایمٹی طاقت ملک میں ڈالا گیا، یہ ہر پاکستانی کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ دنیا مریخ پر جا رہی ہے معیشت کی بہتری کی باتیں ہورہی ہیں اور یہاں ہمارے ملک میں ووٹ کو عزت کی بات کی جارہی ہے کہ ووٹ پر ڈاکا نہ ڈالو، آج پی ڈی ایم کامیاب ہوئی ہے، ہمیں 49 ووٹ ملے ہیں، سرکاری امیدوار کو 48 ووٹ ملے، جس انداز میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹ مسترد کیے گئے یہ ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کے لیے ایک اور کامیابی، مرزا محمد خان آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان دھاندلی خان ہیں، مسترد ووٹوں میں سب پر نام پر مہر لگی ہوئی ہے، 7 ووٹر نے یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائی ہے، نام پر مہر لگنے کے باعث ووٹ مسترد کردیئے گئے، ہمارے ووٹ مسترد کر کے سنجرانی کو جتوانے کی کوشش کی گئی جبکہ اصل حیقیقت یہ ہے کہ پی ڈی ایم جیت چکی ہے۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج جمہوریت کی بہت بڑی نفی ہوئی ہے، اس الیکشن میں جمہوریت کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، پی ڈی ایم اس الیکشن کو مسترد کرتی ہے۔

پی پی پی رہنماء قمر زمان کائرہ نے بیلٹ پیپر دکھاتے ہوئے بتایا کہ دیئے گئے فارم میں لکھا گیا ہے کہ اس خانے میں مہر لگانی ہے، یہاں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نام پر مہر نہیں لگانی، پی ڈی ایم اس الیکشن کیخلاف سپریم کورٹ جائے گی، حکومت گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

Related Posts