وزیراعظم نے ماضی کی بوسیدہ سیاست اور نظام کو چیلنج کیا ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان
امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر ور کن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ چوروں کی بے نقابی کرے گا۔ وزیراعظم نے ماضی کے بوسیدہ سیاست اور نظام کو چیلنج کیا ہے۔پی ڈی ایم کی سسکیاں اور آہیں مزید بڑھیں گی۔

وزیراعظم نے ثابت کیا کہ انہیں اقتدار سے زیادہ ملک عزیز ہے۔ ماضی کے وزرا اعظم بھی عوام کو یاد ہیں۔ ایک وزیراعظم نے ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا کر ملک کو دو ٹکڑے کیا۔

دوسرا پلیٹیں کمزور دکھا کر لندن بھاگا، تیسرہ ہار چرا کر بدنامی کا باعث بنا، چوتھا راجہ رینٹل بن کر ملک کی بجلی کھا گیااورپانچواں امریکہ میں ایئرپورٹ پر کپڑے اتار کر تلاشیاں دیتا رہا۔یہ باتیں انہوں نے انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہیں۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ آج عمران خان نے تاریخ بدل دی۔ وزیرا عظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے بیان سے اپوزیشن کیمپوں سے چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں۔ خرید و فروخت کی سیاست کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے بھرپور جدوجہد کی اور یہ جدوجہد نظام کی تبدیلی تک جاری رہے گی۔

اپنے ضمیروں کا سودا کرنے والے اراکین اسمبلی ماضی میں غداری کرنے والے کی طرح رسوا ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے، وہ ہر بار کی طرح اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے۔

بوسیدہ نظام کو ملک سے ختم کرنے کے لئے پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اپنے ضمیر کا سودہ کرنے والے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے خلاف پارٹی سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔

Related Posts