اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 40 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 56 ہزار 519 افراد متاثر ہوئے جبکہ 12 ہزار 66 انتقال کر گئے۔ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 797مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31ہزار 509 ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 82لاکھ 56ہزار 378ہو گئی۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 441 افراد نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 12ہزار 943ہوگئی۔ فعال کیسز31 ہزار 510ہو گئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 51ہزار434 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 61ہزار347، خیبر پختونخوا میں 68ہزار625، بلوچستان میں 18 ہزار877 جبکہ اسلام آباد میں 42 ہزار80 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔
سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 ہزار 919 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 964، بلوچستان میں 196، اسلام آباد میں 480، آزاد کشمیر میں 273جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی خاندان کے افراد کو کورونا ویکسین کیوں لگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں