معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم
معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ میں غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ، وزیرِ برائے اقتصادی امور خسرو بختیار، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، جس پر کہا گیا کہ ان تجاویز میں مختلف انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر نظام کی شفافیت اور کسانوں کے استحصال کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔

کاروباری برادری کی جانب سے معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ ان پالیسیوں کی بدولت کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ان کو کورونا کے باوجود بھی کاروبار کرنے کے لئے موافق فضاء میسر آئی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے، بنیادی اشیائے ضروریہ میں غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں، تمام تر ضروری انتظامی اقدامات کو اس حوالے سے یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا مشورہ دےدیا

Related Posts