انڈین شو بگ باس کے متنازع ترین امیدوار سوامی اوم چل بسے 

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
انڈین شو بگ باس کے متنازع ترین امیدوار سوامی اوم چل بسے 
انڈین شو بگ باس کے متنازع ترین امیدوار سوامی اوم چل بسے 

نئی دہلی: مقبول ترین بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 10 کے متنازع ترین کردار سوامی اوم چل بسے ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے سوامی اوم کورونا کا شکار تھے۔

تفصیلات کے مطابق انڈیا میڈیا کا کہنا ہے کہ سوامی اوم کو فالج کے حملے کے بعد طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوامی اوم کورونا کا بھی شکار تھے۔ کمزوری کے باعث ان کی طبیعت سنبھل نہیں پائی جس کے بعد انہیں فالج کا اٹیک ہوا اور دوران علاج وہ چل بسے۔

انڈین میڈیا کے مطابق  سوامی اوم کی آخری رسومات دہلی کے نگم بودھ گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

بگ باس سیزن 10 سے مشہور ہونے والے سوامی اوم کو شومیں انتہائی غیرمناسب حرکت کرنے پرنکال دیا گیا تھا۔شو کے فارمیٹ کے تحت گھر کے ارکان نے خراب رویے کے باعث ہفتہ وار کپتانی کیلئے سوامی کو مسترد کیا تھا جس پر طیش میں آ کرانہوں نے اپنے مقابلے میں منتخب کی جانے والی وی جے بانی پرایک کپ میں اپنا پیشاب پھینک دیا تھا۔

اس انتہائی نامناسب حرکت پر دیگر لوگوں نے سوامی کو ایک کمرے میں بند کیا اور بعد ازاں انتظامیہ نے انہیں بگ باس کے گھر سے نکال باہر کیا تھا۔

سوامی نے بگ باس کے میزبان سلمان خان پربھی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دینے کے علاوہ بھارتی سیاستدان سونیا گاندھی کا کٹھ پتلی کہا تھا۔ متنازع امیدوار کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ سلمان خان نے میرے کھانے میں ڈرگز ملائیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار شان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں

Related Posts