کراچی پولیس گداگروں کے خلاف متحرک، بھکاریوں کی فہرستیں تیار، کریک ڈاؤن شروع

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس گداگروں کے خلاف متحرک، بھکاریوں کی فہرستیں تیار، کریک ڈاؤن شروع
کراچی پولیس گداگروں کے خلاف متحرک، بھکاریوں کی فہرستیں تیار، کریک ڈاؤن شروع

کراچی پولیس گداگروں کے خلاف متحرک ہو گئی جس نے بھکاریوں کی فہرستیں تیار کرکے گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گداگر مافیا کے خلاف آپریشن شروع کرتے ہوئے بھکاریوں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ لنگڑا، ہارون شربت والا اور بڑا بابو کے نام سے ساؤتھ زون میں بھکاریوں کا نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کراچی کے ساؤتھ زون میں بھکاری مافیا کو آپریٹ کرتے ہیں۔ ملزم ہارون عرف شربت والا کو 7 کارندوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تین تلوار، کینٹ اسٹیشن، کھڈا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، طارق روڈ، 5 اسٹار پر مافیا کے کارندے موجود رہتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں گداگروں کی بھرمار سے شہری پریشان ہو گئے، وفاقی پولیس کے اہلکار گداگر مافیا کی مبینہ طور پر پشت پناہی کرنے لگے۔

جب چند گداگروں کو گرفتار کیا گیا تو دوران تفتیش گداگروں نے انکشاف کیا کہ اس گروہ کے سرغنہ حاضر سروس وفاقی پولیس کے اہلکار ہیں جب ان پولیس اہلکاروں کی نشان دہی کی گئی تو پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے گزشتہ برس ستمبر کے دوران مختلف حربے آزمائے۔

مزید پڑھیں: وفاقی پولیس گداگر مافیا کی سرپرست بن گئی، شہری غیر محفوظ ہوگئے

Related Posts