اداکارہ میرا کا منزل پر پہنچنے کے بعد ہی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meera

لاہور : فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ابھی شوبز کے میدان میں میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور جب میں سمجھوں گی کہ میں اپنی منزل تک پہنچ گئی ہوں تو میں خود ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گی ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریا نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی پیشکش موجود ہے ، جو اسکرپٹ اچھا لگتا ہے اس میں کردار نبھانے کی حامی بھر کر لگن سے کام کرتی ہوں ۔ میں نے فلموں کی تعداد کی بجائے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری تمام فلموں نے ریلیز کے بعد ضرور ہلچل مچائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بعض حاسدین شروع سے ہی میرے خلاف محاذ قائم کیے ہوئے ہیں جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے مگر میرے مخالفین کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ میں نے ہمیشہ خدا کی ذات پر توکل کیا ہے اور اسی وجہ سے میرے مخالفین کو کبھی کامیابی نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: ملالہ نے ٹک ٹوک جوائن کرلیا،اب گل مکئی بھی ویڈیوز بنائے گی

میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران کہیں باہر سے نہیں آیا یہ ہمارے اپنوں کی مہربانیاں ہیں لیکن آنے والے چند سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری بالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو گی۔

Related Posts