جشن عید میلاد النبیؐ اُمت مسلمہ کا آقا کریم ؐسے والہانہ عقیدت کا اظہار ہے، شاہ عبد الحق قادری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جشن عید میلاد النبیؐ اُمت مسلمہ کا آقا کریم ؐسے والہانہ عقیدت کا اظہار ہے، شاہ عبد الحق قادری
جشن عید میلاد النبیؐ اُمت مسلمہ کا آقا کریم ؐسے والہانہ عقیدت کا اظہار ہے، شاہ عبد الحق قادری

کراچی: جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں میلا د النبیؐ کا مرکزی جلوس جمعہ 12 ربیع الاول1442ہجری بمطابق30 اکتوبر، 3 بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے علماء و مشائخ کی قیادت میں برآمد ہوگا۔

جلوس ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی کے راستے نشتر پارک پہنچے گا۔ جہاں علما اہلسنت جلسے سے خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس میں حاجی حنیف طیب، مولانا ابرار احمد رحمانی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، علامہ نسیم احمد صدیقی،،مولانا سید عبد القادر شیرازی،سید رفیق شاہ،قاضی نو ر الاسلام،مولانا بلال قادری، مولانا الطاف قادری، جاوید قادری، غفران احمد،جمیل امینی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ جشن عید میلاد النبیؐ امت مسلمہ کا اپنے نبی کریمؐ سے والہانہ وابستگی عقیدت اور عہدکے اظہار کا نام ہے۔عاشقان مصطفی ؐ ماہ ربیع الاول میں ہر قسم کے خطرات کی موجودگی اور نشتر پارک بم دھماکے کے دردناک سانحہ کے باوجود جس جو ش و جذبے سے محا فل اور جلو س میں شریک ہو تے ہیں اس کی مثا ل تمام مذاہب عالم کے ما ننے والے پیش کر نے سے قاصر ہیں۔

قائدین نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی کے جن علاقوں سے جلوس برآمد ہوں گے وہاں امن امان سے متعلق تمام امور حسب سابق رکھے جائیں۔ بیرونی تخریب کاری پر بھی نظر رکھنا بے حد ضروری ہے۔

کمشنر کراچی اور تمام اضلاع کے کنٹرول روم میں ذمہ دار حضرات کی 24گھنٹے موجودگی بے حد ضروری ہے تاکہ بروقت کسی بھی ہنگامی صورت حال سے آگاہ کرنے میں مدد ملے۔جلوسوں اور جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی درستگی اور ان کے ذریعے نگرانی بے حد ضروری ہے۔

جما عت اہلسنّت نے ارباب حکومت ایڈیشنل آئی جی،کمشنرکراچی تمام ڈپٹی کمشنر ز اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو آگاہ کردیا ہے، تاہم صفائی ستھرائی سڑکوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی پر کام نہ ہونے کے برابر ہے۔

جما عت اہلسنّت کراچی کے الیکٹرک کے ذمہ داران سے مطالبہ کر تی ہے کہ میلاد النبی ؐکے جلوسوں اورجلسوں کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں اورکسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متبادل نظام تیار رکھا جائے۔

جما عت اہلسنّت کے رہنماؤں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ غریب عوام پر رحم کرے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے،موجودہ حکومت نے انتخابات میں وعدے تو بہت کیے تھے لیکن نتیجہ بالکل صفر ہے،دعویٰ ریاست مدینہ کا ہے لیکن اس نام کی لاج نہیں رکھی جا رہی۔

مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے حکومت کو چاہیے کہ عوام کی بھلائی کیلئے اقدامات کرے،جس کے لئے انہیں ووٹ دیے گئے۔ موجودہ حالات میں ریاست اور ملک بچانے کیلئے اس وطن اور عوام کو نظریہ پاکستان کے حقیقی مقصد یعنی صرف اور صرف نظام مصطفی کی ضرورت ہے،یہی وہ واحد راستہ ہے جسے اختیار کرنے سے ہم اپنے وطن پاکستان کو مضبوط مستحکم اور محفوظ بنا سکتے ہیں۔

Related Posts