کراچی :چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ اللہ کی قدرت کے آگے دنیا کی ہر طاقت بے معنی ہے ،دنیا کی جس طاقت نے قانون فطرت سے ٹکرانے کی کوشش کی اس کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ گیا ،ہمارا دشمن ملک ہندوستان جو کچھ کشمیری مسلمانوں سے کر رہا ہے اس کا نتیجہ بہت جلد نکلے گا،ہندوستا ن کی بربادی یقینی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کیلئے آواز بلند کر کے بھٹو کے وارث ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں ،پیپلز پارٹی سے عوام کا تعلق بہت گہرا ہے ان کی دکھ تکلیف کو دور کرنا پارٹی کا نظریہ ہے اس کا حصہ ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی سے منتخب ہر نمائندہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدام کرتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے برسات کے حوالے سے مطلع کیا ہے کہ تیز برسات آئندہ آنے والے دونوں میں متوقع ہے جس کیلئے پہلے سے انتظامات کرنے ہیں ،گزشتہ برسات سے ہی عملہ میدان عمل میں ہے اسکے بعد عیدالاضحی اور اب پھر اس جانب کام کرنا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ یونین کونسل میں صفائی کے حوالے سے شکایات آرہی ہیں جبکہ ہم نے محکمے کی پیش کردہ تمام گذارشات کو تسلیم کرکے سامان فراہم کر دیا ہے اسکے بعد بھی اگر شکایت آتی ہے تو کارروائی یقینی ہے عوام کو اگر پریشانی ہو گی تو وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے متوقع برسات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایاز حمید بلو چ، ڈسٹرکٹ انجینئرفضل محمود گل ، ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ ،ایکسین ممتاز علی زرداری ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرنبیل بلوچ ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق مٹو ،فوگنگ انچارج شفیع بلوچ و دیگر بھی موجود تھے ۔
چیئرمین ضلع کونسل نے اس موقع پر کہا کہ جس طرح عملے نے گڈاپ ،بن قاسم ،غربی میں گزشتہ برسات میں کام کیا تھا بالکل اسی انداز سے کام کیا جائے ،یونین کونسل کے صفائی کہ ذمہ داران مشینری کے حوالے سے درست معلومات فراہم کریں۔
مزید پڑھیں:کراچی کے عوام کو علیحدہ صوبے کا مطالبہ کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے، عامر خان