واشنگٹن: امریکا میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 77ہزارسے زیادہ نئے کیسز، 24 گھنٹوں میں اموات کی تعداد میں ایک ہزار کے قریب اضافہ ہوا ہے۔
10 جون کے بعد سے امریکا میں انسانی جانوں کے ضیاع میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ فلوریڈا ، جنوبی کیرولائنا اور ٹیکساس میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 38 ہزار شہری ہلاک ہوچکے ہیں تاہم کورونا کے کیسز اور اموات میں اضافے کے بعد اس تعداد میں ممکنہ طور پر اضافہ ہوسکتا ہے۔
ٹیکساس اور ایریزونا کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاشوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سرحد خانے کم پڑ گئے ہیں جبکہ لوگ ٹھنڈے ٹریلراور گاڑیوں میں لاشوں کو محفوظ کررہے ہیں۔
امریکا میں اپریل میں اموات عروج پر تھیں جب ایک دن میں اوسطاً 2 ہزار افراد ہلاک ہورہے تھے تاہم اموات میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے ، جو مئی میں ایک دن میں اوسطا3 1سواور جون میں ایک دن 800 سے کم ہوئی لیکن اب ایک بار پھر اموات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز 20 لاکھ تک پہنچ گئے