کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے بعد شہر میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے 8 اہم مقامات پراسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس(سواٹ)کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا، کمانڈوز کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کم سے کم وقت میں تیار ہوں گے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے بعد شہر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اورسواٹ کمانڈوز کوشہر کے 8اہم مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن نے اس ضمن میں بتایاکہ کراچی پولیس چیف کی جانب سے فیصلہ کیاگیا۔
سواٹ ٹیم میں انتہائی خصوصی تربیت یافتہ کمانڈوز ہیں، تمام کمانڈوز کو پاکستان آرمی اورنیوی کے کمانڈوز نے تربیت دی ہے۔مقصود میمن نے بتایاکہ حساس مقامات پرکمانڈوزکو تعینات کیا گیاہے۔
کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے کم سے کم وقت میں ٹیم تیارہوگی، ایس ایس یو ہیڈکوارٹرزسمیت 8مقامات پر سواٹ کمانڈوز تعینات ہوں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایاکہ سواٹ کمانڈوز کی ہر ٹیم میں 8 جوان شامل ہیں۔
ڈی آئی جی ون فائیو کوبھی سواٹ ٹیم سے لنک کردیا گیا ہے، سواٹ کا مطلب اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ہے، ٹیم کے پاس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہتھیارموجود ہیں۔