کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ پر گزشتہ 12 سال سے ٹھگوں کا ٹولہ حکومت کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ گزشتہ برس سندھ کے وزیرِ خوراک نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر ایک عجیب بات کہی۔
وزیرِ مملکت برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ صوبائی وزیرِ خوراک کے مطابق سندھ کی گندم چوہوں نے کھا لی تھی جبکہ رواں برس بھی یہی کہانی دہرائی گئی۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران صوبہ سندھ میں 7 ارب روپے کی گندم چوری کر لی گئی۔ سندھ پر چوروں کا ٹولہ حکمران ہے۔
Simply put: For 12 yrs Sindh has been ruled by a gang of thugs
Last year, Sindh Food Minister had the audacity to stand on the floor of the assembly & say:
“Chohay kha gai wheat”.This year Rs.7 billion of wheat has been stolen ????https://t.co/r6bQlzOOvr
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 1, 2020