ازبکستان میں محصور 50 پاکستانیوں کی حکومت سے وطن واپسی کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ازبکستان میں محصور 50 پاکستانیوں کی حکومت سے وطن واپسی کی درخواست
ازبکستان میں محصور 50 پاکستانیوں کی حکومت سے وطن واپسی کی درخواست

ازبکستان میں بین الاقوامی پروازیں معطل ہونے کے باعث 50 پاکستانی شہری دارالحکومت میں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ہمیں وطن واپس لایا جائے۔

دارالحکومت تاشقند میں محصور ہوجانے والے پاکستانیوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ 14 مارچ کو سیر کرنے کے لیے ازبکستان پہنچے تھے اور انہیں 20 مارچ کو وطن واپس آنا تھا لیکن نہیں آسکے۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون اور فضائی آپریشن بند ہوجانے کے باعث یہ پاکستانی شہری دارالحکومت تاشقند میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ان میں جوان افراد کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

محصور پاکستانیوں نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ہم سفر کے لیے جو رقم لائے تھے وہ ختم ہو گئی ہے۔ پاکستانی سفارت خانہ ہماری کوئی مدد نہیں کر رہا، نہ ہی ہماری کسی درخواست کا جواب دیا جارہا ہے جبکہ دیگر ممالک اپنے شہری لے جا رہے ہیں۔

پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایک خصوصی پرواز بھیج کر ہمیں وطن واپس بلوا سکتی ہے۔ یہاں رہائش ، کھانے پینے اور دیگر معاملات کے لیے ہمارے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں۔ ہماری مدد کی جائے۔ 

Related Posts