لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کیخلاف کو 71 رنز سے شکست دیدی۔ فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے لاہور کی طرف سے سب سے زیادہ 30 رنزبنائے۔ لاہور کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ اسلام آباد کے ظفر گوہر اور فاسٹ بائولررومان رئیس نے 3.3 شکار کیے۔
پاکستان سپر لیگ کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد کی طرف سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لوک رانچی نے کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے منرو اور رانچی نے پہلے دس اوورز کے دوران لاہور قلندرز کے باؤلرز کو بے بس کر دیااور103 کے اسکور پر لاہور کو پہلی وکٹ ملی، جب رانچی 31 گیندوں پر 48 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر آؤٹ ہو ئے۔
کولن منرو نے 87 رنز کی اننگز کھیلی۔ آصف علی نے 6 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ اسلام آباد نے مقررہ 20اوورز میں 198 رنز بنائے۔ لاہور کی طرف سے سلمان ارشاد، محمد فیضان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔
مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم سے باہر