کورونا وائرس کے باعث سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا، ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر ایپو میں 11 سے 18 اپریل تک کھیلا جانا تھا ۔
ملائیشیا کے شہر ایپو میں 11 سے 18 اپریل تک کھیلے جانے والے ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کو ملتوی کردیا گیا، ایونٹ کے لیے 24 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کی نئی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کے لیے آج ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنا تھا جب کہ کیمپ 5 مارچ کو شروع ہونا تھا، ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے ہاکی ٹیم کے لیے نئی سرگرمیوں کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں اور اگلے ایک دو روز میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔