مریم نواز کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابھی الیکشن ہوئے نہیں، دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں،مریم نواز
ابھی الیکشن ہوئے نہیں، دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں،مریم نواز

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام خارج کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی مریم نواز کی درخواست پر سماعت کے لیے 2 رکنی ججز بینچ کی سربراہی کررہے ہیں۔

گزشتہ سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کی مؤکل کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ مریم نواز کے والد بیمار ہیں۔ وکیل نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرائی۔

رواں سال جنوری میں دائر کی گئی مریم نواز کی درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کی عیادت کے لیے بیرونِ ملک جانا چاہتی ہیں۔ عدالت وفاقی حکومت سے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کروائے۔

معزز عدالت سے قبل وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مریم نواز کی درخواست مسترد کردی اور فیصلہ کیا کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ہی رکھا جائے۔

مریم نواز  کے اہل خانہ اور بھائی پہلے ہی لندن میں رہائش پذیر ہیں جو سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف طبی معائنے اور علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں جس کے لیے انہیں احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں 14 روز کی توسیعِ ضمانت بھی عطا کی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے اعلان کیا کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے لندن جانے کی قانونی طور پر کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں دو ہفتے قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون فرغ نسیم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی کابینہ نواز شریف کی صاحبزادی کی بیرونِ ملک روانگی کے خلاف ہے۔

  مزید پڑھیں: مریم نواز کے لندن جانے کی قانونی گنجائش نہیں۔وزیر قانون

Related Posts