کراچی اور دیگر شہروں میں پٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔پٹرولیم ڈویژن کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ تیل، گیس اور قدرتی ذرائع کے پٹرولیم ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں پٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ پی ایس او پمپس کو تیل فراہم کیا جارہا ہے اور اسٹیٹ آئل کے پاس فیول کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے جس سے فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آئے گا۔

پٹرولیم ڈویژن کے اعلان کے مطابق آج کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر پٹرول کی فراہمی کا کام مسلسل جاری رکھا جائے گا جبکہ پی ایس او انتظامیہ پمپس پر ڈیلرز اور اسٹاف کی شکر گزار ہے۔

پی ایس او انتظامیہ کے اسٹاف اور ڈیلرز شہریوں کی ایندھن کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کر رہے ہیں۔ کراچی سمیت کسی بھی ملک کے شہریوں کو پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ پاکستان میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں۔

وزارتِ تیل، گیس و قدرتی ذرائع نے یقین دلایا کہ بحیثیت قومی ادارہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہے اور شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی یقین دہانی کے باوجود شہرِ قائد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی، تاہم عارضی قلت چند پٹرول پمپس بند ہونے کے باعث پیدا ہوئی۔ 

پمپس بند ہونے سے شہرِ قائد میں پٹرول کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہوئی۔ عوام کی بڑی تعداد شدید ذہنی کوفت کا شکار ہوئی اور قطاریں لگا کر پٹرول بھروانے کے لیے انتظار کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں:  کراچی اور دیگر شہروں میں پٹرول کی مصنوعی قلت

Related Posts