نئے صوبوں کی جانب پہلا قدم؟ تلہ گنگ میں بڑے انتظامی فیصلے، پہلی خاتون ڈی پی او بھی تعینات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب حکومت نے ضلع تلہ گنگ کو انتظامی طور پر مکمل فعال بنانے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلے ڈپٹی کمشنر اور پہلی خاتون ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی تعیناتی کردی ہے جس کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران بشیر کو تلہ گنگ کا پہلا ڈپٹی کمشنر جبکہ بشریٰ جمیل کو پہلی خاتون ڈی پی او مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ روز اپنے دورہ تلہ گنگ کے دوران ضلع کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے ان اہم تقرریوں کا اعلان کیا تھا۔ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے جاچکے ہیں اور تعیناتیوں کے احکامات جلد جاری کردیے جائیں گے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے تلہ گنگ کے لیے 2 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کیا جبکہ گرین بس سروس اور شہر کی خوبصورتی کے لیے شروع کیے گئے بیوٹیفکیشن منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔

Related Posts